مردہ زندہ ہو گیا: لوگ خوف زدہ

09:31 PM, 22 Nov, 2024

بھارت :بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک 25 سالہ نوجوان، روہتاش، جسے قوت گویائی اور سماعت سے محروم بتایا جاتا ہے، کو اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔ روہتاش کی طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر لاش کو مردہ خانے میں رکھوا دیا۔ بعد ازاں، آخری رسومات کے لیے شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا۔

جب ہندو رسم و رواج کے مطابق آخری رسومات کی تیاری ہو رہی تھی، تو اچانک روہتاش نے سانس لینا شروع کیا اور جسم حرکت کرنے لگا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو گئے اور فوری طور پر اسے دوبارہ اسپتال لے جایا گیا۔

اسپتال میں آئی سی یو میں علاج کے بعد روہتاش کی حالت بہتر ہو گئی، اور ڈاکٹروں نے اسے خطرے سے باہر قرار دے دیا۔ واقعے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کر دیا اور تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی۔

یہ واقعہ طبی ماہرین کی جانب سے سنگین غلطی اور انسانی زندگی کے معجزاتی بچاؤ کا منفرد واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
 
 

مزیدخبریں