آئرلینڈ کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ

07:59 PM, 22 Nov, 2024

ڈبلن :آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے تحت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو آئرلینڈ میں گرفتار کیا جائے گا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ عالمی عدالت کے تمام فیصلوں کا احترام کریں گے، بشمول اسرائیلی حکام کے خلاف جاری گرفتاری کے وارنٹس۔

اقوام متحدہ نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے بعد رکن ممالک سے عالمی قوانین کی تعمیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

چین نے عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے معاملے میں غیرجانبدار اور منصفانہ رویہ اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایران کے جنرل حسین سلامی نے عالمی عدالت کے فیصلے کو اسرائیل کی سیاسی موت اور فلسطینیوں کی بڑی فتح قرار دیا ہے۔
 

مزیدخبریں