لاہور: پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث وفاقی حکام نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں اہم موٹرویز اور سڑکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق، ایم ون، ایم 2، ایم 3، ایم 4، ایم 11 اور ایم 14 کو بند کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق احتجاج کے سبب شہریوں کو اضافی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، اور ان راستوں کو آج رات سے بند کر دیا جائے گا۔ مزید برآں، لاہور رنگ روڈ کو 23 اور 24 نومبر کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
لاہور: پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے اہم موٹرویز اور لاہور رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ
07:40 PM, 22 Nov, 2024