کینیڈا میں کھانے پینے کی اشیاء پر دو ماہ کے لیے ٹیکس کی چھوٹ

کینیڈا میں کھانے پینے کی اشیاء پر دو ماہ کے لیے ٹیکس کی چھوٹ

ٹورانٹو: کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء پر دو ماہ کے لیے ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہے گا، اور اس دوران ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہیں کریں گے۔

مزید برآں، کینیڈا کی حکومت کم آمدنی والے شہریوں کو ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی دے گی تاکہ ان کی مالی مدد کی جا سکے۔ ٹروڈو نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد لوگوں کو تعطیلات کے موسم میں ریلیف فراہم کرنا ہے اور ان کی جیبوں میں زیادہ پیسہ ڈالنا ہے۔

چیک آؤٹ پر قیمتیں کم کرنا حکومت کے بس میں نہیں لیکن اس سے عوام کو راحت ملے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ان اقدامات سے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی

مصنف کے بارے میں