اسلام آباد: ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہفتے کو چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ 23 نومبر اور 30 نومبر کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق، ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی کے لیے لارج، میڈیم ٹیکس پیئرز آفسز سمیت تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ، علاقائی دفاتر اور کارپوریٹ ٹیکس آفسز بھی ہفتے کو کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے