حمزہ شہباز کو وفاقی سطح پر اہم عہدہ ملنے کا امکان

حمزہ شہباز کو وفاقی سطح پر اہم عہدہ ملنے کا امکان

اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما  حمزہ شہباز کو وفاقی سطح پر  اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، حمزہ شہباز کو وزیراعظم کے پبلک افیئرز یونٹ کا چیئرمین تعینات کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا اور وہ اہم حکومتی امور پر اختیارات رکھتے ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پبلک افیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس کے فرسٹ فلور پر قائم کیا جائے گا، اور اس کے ذیلی دفاتر چاروں صوبوں میں بھی کھولے جائیں گے۔ حمزہ شہباز چیئرمین کی حیثیت سے مختلف صوبوں کے دورے بھی کریں گے، اور لاہور میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو پبلک افیئرز یونٹ کا صوبائی دفتر قرار دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں