اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو آج رات 8 بجے سے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اڈوں کے سامنے رکاوٹیں لگا کر انہیں بند کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تنبیہ کی کہ اس حکم پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور مطالبات پورے نہ ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔