ممبئی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلم دشمنی ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جب بی جے پی کی ہندوتوا جماعت نے سوشل میڈیا پر ایک مسلم مخالف اشتہار پھیلایا۔ اس اشتہار میں مسلمانوں کے خلاف جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی، جو بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا حصہ تھا۔
بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو یہ مسلم مخالف اشتہار فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے، اور پارٹی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کانگریس نے اس اشتہار کو گمراہ کن اور تفرقہ انگیز قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس پر کارروائی کی درخواست کی۔
اس سے پہلے بھی، راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران مودی نے مسلمانوں کو "درانداز" قرار دیا تھا۔ مودی حکومت کی اس طرح کی اشتعال انگیز اور شرانگیز بیانات نے بھارت کو عالمی سطح پر بدنام کر دیا ہے۔