راولپنڈی: احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ یہ وارنٹس 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کیس میں جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی سربراہی میں ہوئی، جس دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی 19 کروڑ پاؤنڈز کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ وہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے 26 نومبر کو عدالت میں پیش کرے۔