24 نومبر کو کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:محسن نقوی   کا دو ٹوک موقف

24 نومبر کو کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:محسن نقوی   کا دو ٹوک موقف

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم قانون کے مطابق عمل پیرا ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی مکمل تعمیل کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 24 نومبر کو کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ اس تاریخ کے لیے کسی نے درخواست نہیں دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ احتجاج کو روکنے کی کوشش کے دوران ممکنہ جانی نقصان کا ذمے دار کون ہوگا، محسن نقوی نے کہا کہ ذمے دار وہ افراد ہوں گے جو ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے اور حالات کو بگاڑنے کی کوشش کریں گے۔

مصنف کے بارے میں