190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

01:06 PM, 22 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل راولپنڈی کی احتساب عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

آج کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہو سکیں اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ تاہم، عدالت نے ان کی مسلسل عدم حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی طبی وجوہات کی بنا پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی اور سماعت ملتوی کر دی تھی۔

مزیدخبریں