پنجاب میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

12:56 PM, 22 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں ہفتہ 23 نومبر سے 25 نومبر تک نافذ رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران تمام قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے باعث عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتے ہیں اور شرپسند عناصر ایسے اجتماعات کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں کیا گیا تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے اور انسانی جانوں و املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں