پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ، ذرائع

پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو دی ہے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 24 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا تھا، لیکن اب اس کی تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اس وقت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 8 اور 15 دسمبر کی تاریخیں زیر غور ہیں۔

ایم ڈی کیٹ کے نئے شیڈول کی تفصیلات ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی کی طرف سے جاری کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ ایک ماہ کے اندر منعقد کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے مطابق اب یہ ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں