توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم، ضمانت کی روبکار جاری

12:21 PM, 22 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ان کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کے 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے جمع کرائے ہیں، جس کے بعد انہیں رہائی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی اور حکم دیا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی دیگر  کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوراً رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں