محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر کر لیا

محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر کر لیا

لاہور : پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کر کے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کر لیا ہے۔

 محمد عباس نے یہ سنگ میل قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فاٹا ریجن کے خلاف عبور کیا۔محمد عباس نے پہلی اننگ میں 22 اوورز میں 6 وکٹیں صرف 39 رنز دے کر حاصل کیں، جن میں 10 میڈن اوورز بھی شامل تھے۔ دوسری اننگ میں انہوں نے 35 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 اس شاندار کارکردگی کی بدولت وہ 10 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں عمران خان کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ وقار یونس 14 بار اور وسیم اکرم 16 بار 10 وکٹیں لے کر اول نمبر پر ہیں۔

محمد عباس اس وقت قائداعظم ٹرافی میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، جنہوں نے اب تک 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی اوسط 14.39 اور اکانومی ریٹ صرف 2.35 ہے، اور انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میڈن اوورز (60) بھی کیے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد عباس نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

مصنف کے بارے میں