پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے، اور 100 انڈیکس نے ایک اور نئی ریکارڈ بلندی حاصل کی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، اور 100 انڈیکس فوری طور پر 98 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 947 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 98,275 پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس نے 97,437 کی بلند سطح کو چھویا تھا، اور کاروبار کا اختتام 1,781 پوائنٹس کے اضافے سے 97,328 پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز مارکیٹ میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے تھی، اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے سے  بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مصنف کے بارے میں