ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز، متاثرہ بچوں کی تعداد 52 ہو گئی

ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز، متاثرہ بچوں کی تعداد 52 ہو گئی

پشاور : پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں 36 مہینے کی بچی اور 18 مہینے کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 13 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے۔ سندھ میں 13 اور پنجاب ، اسلام آباد میں ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں