بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا

09:56 AM, 22 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا، جس میں مختلف اہم امور پر بحث کی جائے گی۔

 اجلاس کے دوران محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے متعلق سوالات کئے جائیں گے اور ان کے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، اسمبلی میں محکمہ پولیس کی مساجد میں خطیب امام اور مؤذن کی تعیناتی سے متعلق ایک قرار داد پیش کی جائے گی۔ معذور افراد، یتیم بچوں اور بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی تجویز بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی۔

مزید برآں، واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے سے متعلق عملی اقدامات اٹھانے کی قرارداد بھی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں