کراچی :ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نگران حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کے سربراہ مقررکردیے گئے ہیں۔ مصدق ذوالقرنین ، فواد انور، شاہد صورتی ٹیکسٹائل ایڈوائزی کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق میاں احسن ، یعقوب احمد ، عامر فیاض ، شاہد عبداللہ، شہزاد ملک، وحید احمد، خلیل ستار نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق چیف سیکریٹریز ایڈوائزری کونسلز، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے۔