شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، دو جوان شہید

07:02 PM, 22 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے  میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملےمیں دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک   میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے ہوا اس میں  دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہادت پانے والوں میں لانس نائیک احسان بادشاہ  اور لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں