بھارت نے کینیڈین شہریوں کے لیے سیاحت، کاروبار اور میڈیکل    ای ویزا سروس بحال کردی

06:49 PM, 22 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی :بھارت نے کینیڈین شہریوں کے لیے سیاحت، کاروبار اور میڈیکل    ای ویزا سروس بحال کردی ۔ بھارت نے  کینیڈین شہریوں کےلیے مختلف شعبہ جات میں ای  ویزا سروس بحال کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ حکومت نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے گزشتہ ماہ سے تمام ویزا سروسز بحال کردی ہیں جن میں سیاحت، سروسز، کاروبار اور میڈیکل ویزا شامل ہیں۔بھارتی حکومت نے 2 ماہ بعد کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا سروس بحال کی ہے۔ 


بھارتی میڈیا پر سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ بھارتی حکومت نے ہردیپ سنگھ قتل کیس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں معطل کی جانے والی ای ویزا سروس کو 2 ماہ بعد بحال کردیا ہے۔بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈین حکومت کے الزامات کے بعد 21 ستمبر کو کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا سروس معطل کردی تھی۔


واضح رہےکہ رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا۔

مزیدخبریں