جکارتہ:انڈونیشیا میں زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ انڈونیشیا میں صوبے شمالی مالوکو میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا۔
اس وجہ سے شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے شمالی سولاویسی کے قریبی صوبے میں بھی محسوس کیے گئے۔
جرمن ریسرچ سنٹر کےمطابق ، زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں تاہم کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچے کی اطلاعات ہیں۔