توہین الیکشن کمیشن کیس: چئیر مین پی ٹی آئی پر فرد جرم کل عائد کی جائیگی

04:19 PM, 22 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر کے خلاف  توہین الیکشن کمیشن اور  چیف الیکشن کمشنر کی تضحیک کے کیسز پر فرد جرم کل  عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسدعمر کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے بارےمیں توہین آمیز اور غیر پارلیمانی زبا ن کے استعمال کے کیس کی سماعت ہو گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نےچئیر مین تحریک انصاف عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری اور پی ٹی آئی رہنمائوں کوذاتی حیثیت میں طلب کر رکھاہے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری اور اسدعمر پر بھی فرد جرم  عائد کی جائے گی۔

مزیدخبریں