شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

04:18 PM, 22 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر کردیے گئے۔

شیر افضل خان مروت کو تحریکِ انصاف کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف میں اہم تقرری سامنے آئی ہے جس میں چیئر مین پی ٹی آءٰ کے مختلف مقدمات میں وکیل اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن پارٹی رہنما عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیر افضل خان مروت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بھی ہیں۔

مزیدخبریں