اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سمیت41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کے اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سمیت41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی، نگران وزیرمواصلات شاہد اشرف تارڑ، وزارتِ داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران شریک ہوئے۔ ذیلی کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔
نیب کی سفارش پر 190 ملین پائونڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی جبکہ 13 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی۔عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی جبکہ نظرِ ثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے نگراں وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔