اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکرجاوید چوہدری نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے دھماکہ خیزانٹرویو سے متعلق اہم انکشافات کر دیے۔
جاوید چوہدری نے ملک ریاض کے دھماکہ خیزانٹرویو کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملک ریاض سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے نہ اس کی تصدیق کی اور نا ہی تردید بس یہ کہہ دیا کہ ممکنہ طور پر میں کچھ باتوں کا ذکر کروں گا یا ریکارڈ کروا چکا ہوں۔
اینکر جاوید جوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک ویڈیو میں بتایا کہ ملک ریاض اس انٹرویو میں کون کون سے رازوں سے پردہ اٹھانے والے ہیں۔
جاوید چوہدری ملک ریاض کے بہت قریب ہے اس کا کہنا ہے ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو چکا ہے جو بہت دھماکہ خیز ہو گا ملک ریاض ثاقب نثار کی حقیقت بھی کھولے گا کہ برطانیہ سے آئی رقم والے معاملے پر اس نے کیا سہولیات لیں
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) November 22, 2023
اس کے علاوہ وہ نواز شریف کی منتحب حکومت کے خلاف دھرنوں کے دوران جو… pic.twitter.com/qvDPlY74fx
صحافی نے کہا کہ ملک ریاض نے پہلی مرتبہ زبان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے یا انہوں نے زبان کھول لی ہے، یہ 2 چیزیں ہیں اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ انٹرویو ریکارڈ ہوچکا ہے تاہم ملک ریاض سے رابطہ کیا تو نہ انہوں نے اس کی تصدیق کی اور نا ہی تردید کی۔
صحافی واینکر جاوید چوہدری نے کہا کہ ملک ریاض کا انٹرویو 3 چیزوں پر مبنی ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی مد میں عائد کیے جانے 460 ارب روپے کے جرمانے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا کیا کردار تھا۔اور انہوں نے ملک ریاض سے کیا کیا مراعات حاصل کی تھیں۔
2014 میں عمران خان کے دھرنے میں ملک ریاض کا کیا کردار تھا اور یہ دھرنا کس کی پلاننگ تھی ، خوراک، ادائیگیوں کے لیے رقوم اور پیغامات کہاں سے آتے تھے۔
جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ اس دھرنے کے دوران ملک ریاض نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا تھا کہ وہ استعفیٰ دے دیں یا چھٹی لے کر ملک سے باہر چلے جائیں، انٹرویو میں پہلی بار یہ تمام چیزیں بھی تفصیلات سے بتائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نے انٹرویو میں یہ بھی کھل کر بتایا ہے کہ عمران خان کے دور میں کس کا کیا کردار تھا۔ کسی کے کہنے پر انہوں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقاتیں بھی کروائی تھیں۔ اس دوران کچھ اداروں کو اندیشہ پیداہوگیا تھا کہ یہ دونوں اکٹھے ہوگئے تو عمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچ سکتا تھا، ملک ریاض نے اس وقت دونوں کو اکٹھا نہیں ہونے دیا۔
ٹی وی اینکر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ دھماکہ خیز اںٹرویو پاکستان میں تہلکہ مچا دے گا۔ تاہم اس والے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ انٹرویو کس وقت نشر کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اطلاع مکمل طور پر درست ہے کہ یا تو ملک ریاض نے یہ انٹرویو ریکارڈ کروادیا گیا ہے یا ابھی صرف مواد تیار ہوا ہے انٹرویو بعد میں کروا یا جائے گا۔