پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی دفعہ 58ہزارکی سطح  عبور کر گیا

12:52 PM, 22 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر گامزن ہے۔  پاکستانی روپے کی ڈالر  کے مقابلے مسلسل تیز رفتاری سے اڑان جاری ہے۔

تاریخ میں پہلی دفعہ انڈیکس 58ہزارکی سطح  عبورکرگیا۔ہنڈرڈانڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58ہزار76پوائنٹس پرٹریڈکررہاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 54پیسے سستا ہوگیا , امریکی ڈالر  285 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے

مزیدخبریں