لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت پر 9 دسمبر تک توسیع دے دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔
علیمہ خانم ، عظمی خانم حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت کیجانب سے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبرتک توسیع کر دی گئی۔
دوسری جانب اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہ ہوئے، حاضری معافی کی درخواست دائرکر دی۔
اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ وہ ایک مقدمہ میں اسلام آباد میں عبوری ضمانت ہر سماعت ہے ، اسد عمر اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے گئے ہیں ۔
تفتیشی افسر نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ہمیں ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے ۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ تفتیشی ابھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے ۔
یاد رہے کہ ملزمان نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات مین عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے
عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اورمزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔