یورپی یونین کا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور میڈیا پر بے جا پابندیوں پر تحفظات کا اظہار

یورپی یونین کا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور میڈیا پر بے جا پابندیوں پر تحفظات کا اظہار
سورس: File

اسلام آباد: یورپی یونین نے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں جبری گمشدگیوں، تشدد اور میڈیا کی آزادی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا کہ وہ معاشی، سماجی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین کو ان کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرے۔

پاکستان کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنس کی مشترکہ مانیٹرنگ رپورٹ، جسے جی ایس پی پلس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے "بڑے پیمانے پر بدعنوانی"، اور سیاسی مقاصد کے لیے بدعنوانی کے خلاف بیان بازی اور قانونی مقدمات کے استعمال پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔

یورپی یونین کی جانب سےجاری ہونے والی رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ 2008 سے مسلسل سویلین حکمرانی کے باوجود، فوج نے پاکستان کی سیاست اور معیشت میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

یورپی کمیشن اور یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس (EEAS) نے GSP پر مشترکہ رپورٹ شائع کی۔ 2020-2022 کے دورانیے پر محیط یوروپی پارلیمنٹ اور ترجیحات کی عمومی اسکیم پر کونسل کی مشترکہ رپورٹ میں 9 مئی کے فسادات اور اس کے بعد فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کا بھی ذکر ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں سزائے موت کے دائرہ کار کو کم کرنے کے لیے پہلے اقدامات کیے گئے ہیں، وہیں بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، یعنی رحم کی درخواست کے طریقہ کار پر ایک جامع نظرثانی متعارف کروا کر۔

رپورٹ کے مطابق، بین المذاہب مکالمے کے حوالے سے کچھ کوششوں کے باوجود، مذہبی آزادی یا اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے عقیدے اور حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے۔

یورپی یونین نے کہا کہ بدعنوانی، سیاسی اور معاشی دونوں طرح سے پھیلی ہوئی سمجھی جاتی ہے، اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی آزادی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ بدعنوانی کے خلاف بیان بازی اور قانونی مقدمات کی بہت زیادہ سیاست کی جاتی ہے۔

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ جی ایس پی پلس مراعات نے پاکستانی معاشرے میں مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نچلی سطح پر انسانی حقوق، کاروبار کے اندر مزدوروں کے حقوق اور برآمدی سپلائی چینز اور ماحولیاتی تحفظات اور گڈ گورننس کی اہمیت کے بارے میں بلاشبہ بیداری میں اضافہ کیا ہے۔

قانون سازی کی پیش رفت کے باوجودرپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں میڈیا کمیونٹی ن پر دباؤ ہے اور ہراساں کیا جاتا ہے۔ صحافیوں کی رپورٹ کرنے کی صلاحیت کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔ EU کے مطابق آزادی صحافت کے حوالے سے بین الاقوامی تقابلی درجہ بندی میں پاکستان مسلسل 180 میں سے 150ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین صحافیوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کئی مواقع پر، حکومتی ریگولیٹری ایجنسیوں نے کیبل آپریٹرز اور ٹیلی ویژن چینلز کو بلاک کر دیا جو تنقیدی یا متنازعہ مواد نشر کرتے ہیں۔یورپی یونین نے کہا کہ کئی صحافیوں کو پرتشدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ غائب ہو گئے۔


آن لائن ٹرول نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جو سویلین قیادت یا فوج پر تنقید کا اظہار کر رہے تھے۔ یورپی یونین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیا کی آزادی پر پابندیوں کے علاوہ، سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں، اور یہاں تک کہ منتخب نمائندے بھی انتظامی، قانونی اور دیگر اقدامات کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی کو محدود رکھا جاتا ہے۔ مبہم تصورات اور متعلقہ قوانین میں مناسب حفاظتی اقدامات کی کمی دیکھنے کو ملی خاص طور پر، پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016، نے تنقیدی اور مخالف آوازوں کو دبایا جا تا ہے۔ 

یورپی یونین کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری رہا اور اسی طرح مجرموں کو معافی بھی ملتی رہی۔جبری گمشدگیوں کے کمیشن نے اشارہ کیا کہ اسے 1,875 نئے کیسز موصول ہوئے ہیں اور اس نے 2020-2021 میں 1,814 کیسز کو بند کیا ہے۔ تاہم، 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے، اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے اور جبری گمشدگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ نہ چلانے پر کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں