سان فرانسسکو: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بربر یت کے مد نظر رکھتے ہوئے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ ان کی ایکس کارپوریشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ سے منسلک اشتہارات اور سبسکرپشنز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اسرائیلی ہسپتالوں اور غزہ میں ریڈ کراس کو عطیہ کرے گا۔
ایلون مسک نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ْایکس کارپوریشن غزہ کی جنگ سے وابستہ اشتہارات اور سبسکرپشنز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اسرائیل کے ہسپتالوں اور غزہ میں ریڈ کراس/کریسنٹ کو دے گی۔
X Corp will be donating all revenue from advertising & subscriptions associated with the war in Gaza to hospitals in Israel and the Red Cross/Crescent in Gaza
— Elon Musk (@elonmusk) November 21, 2023
یہ پوچھے جانے پر کہ یہ کیسے جانیں کہ رقم حماس کے ہاتھ میں نہیں جائے گی، مسک نے ایک صارف کو اپنی پوسٹ پر جواب دیا کہ ہم ٹریک کریں گے کہ فنڈز کیسے خرچ ہوتے ہیں اور ریڈ کراس/کریسنٹ کے ذریعے جاتے ہیں۔
ایلون مسک نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر خیالات کا اظہار خوش آئند ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہمیں ب نسل، عقیدہ، مذہب یا کسی اور چیز کی پرواہ کیے بنا بے گناہوں کی پرواہ کرنی چاہیے۔
We will track how funds are spent and go through Red Cross/Crescent.
— Elon Musk (@elonmusk) November 21, 2023
Better ideas are welcome.
We should care about the innocent regardless of race, creed, religion or anything else.
ابتدائی طور پر، ایلون مسک نےسپتالوں اور غزہ میں ریڈ کراس کو عطیہ کرنے والے فنڈز کی ممکنہ رقم کی وضاحت نہیں کی جو اشتہارات اور سبسکرپشن کی آمدنی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔