ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ 2022ءمیں ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ولی عہد محمد بن سلمان کی تصاویر شیئر ہو رہی ہیں جن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان ورلڈکپ میں ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت کی خوشی منارہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری اور سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹائن کی جانب سے واحد گول لائیونل میسی نے کیا۔
ارجنٹائن کیخلاف سعودی عرب کی کامیابی پر محمد بن سلمان بھی خوشی سے نہال
09:01 PM, 22 Nov, 2022