عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر، رمیز راجہ کو راولپنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کروا دی

07:46 PM, 22 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کروا دی ۔

عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں سابق وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پی ٹی آئی کے دھرنے یا لانگ مارچ سے ٹیسٹ سیریز متاثر نہ ہونے کا یقین دلایا ۔

اس موقع پر کرسچن ٹرنر نے عمران خان کی عیادت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارت خانے اور سکیورٹی وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت انتظامات کا جائزہ لیا ۔

مزیدخبریں