اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا اور ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا لیک ہونا غیر قانونی تھا اور اس سلسلے میں مجھے ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ مل چکی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آج رات حتمی رپورٹ مل جائے گی، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں اور ہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ گئے: اسحاق ڈار
06:17 PM, 22 Nov, 2022