الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم 

03:13 PM, 22 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ 

الیکشن کمیشن نے پندرہ نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے نوے دن کیلئے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی استدعا کی تھی۔ 

مزیدخبریں