اسلام آباد : صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشمکش کا سیاسی حل نکالا جائے۔سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔سیاسی استحکام لانے کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔
اجمل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشمکش کا سیاسی حل نکالا جائے۔ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ملک کا زمیندار ، صنعتکار اور دوکاندار سخت پریشان ہے۔سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔
اجمل بلوچ نے مزید کہا ہے کہ سیاسی استحکام سے ہی ملکی معیشت بچ سکتی ہے۔ملک میں کرپشن ختم کرنے کے لئے کوئی واضح پالیسی بننی چاہیے۔کرپشن کی وجہ سے ملکی ادارے خسارے میں ڈوب رہے ہیں۔عام آدمی کرپشن اور مہنگائی کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے۔