اسلام آباد: سینٹ چیئرمین کا استعفی یا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر استعفے اور تحریک عدم اعتماد پر تقسیم ہوگئے ۔پارلیمان کی اہم ترین کمیٹی میں اعظم سواتی کا پیش نہ ہونا سینیٹرز کے لئے سوالیہ نشان بن گیا۔اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد سینیٹرز نے صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا لانے کا پیغام بھجوایا گیا تھا۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی ممبران سینیٹ کا اتفاق نہیں ہے ۔
پی ٹی آئی ممبران اعظم سواتی کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں لیکن استعفیٰ اورتحریک کے حق میں نہیں۔اعظم سواتی کیس میں سینیٹ کی سب سے اہم کمیٹی میں اعظم سواتی کا نہ پیش ہونا سینیٹرز کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔اعظم سواتی ویڈیو ثبوت کمیٹی کو پیش نہ کر سکے جس پر پی ٹی آئی سینٹرز استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
اعظم سواتی کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر استعفے یا تحریک کی دھمکی کے بغیر آگے بڑھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔سینیٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی اکثریت نہ ہونا بھی تحریک پیش کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر استعفیٰ یا تحریک آگے نہیں بڑھا سکتے تو چیئرمین سینیٹ کو ناراض کیوں کریں۔