اشتعال انگیز تقاریر، عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کو گرفتار کرنے کا حکم 

01:56 PM, 22 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مقدمے میں مفرور منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی ۔ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر شاہ لطیف تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں