کراچی :کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے کار سوار کی شناخت ہوگئی ہے ۔مفرور ملزم خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر نثار احمد کا بیٹا اور سوئڈن کا شہری ہے۔ تین ہفتے پہلے ہی ملزم پاکستان آیا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم منشیات کا عادی ہے، واردات میں استعمال گاڑی بنگلے پر چھوڑ کر ایک اور گاڑی میں فرار ہوا۔ملزم کے پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمدہوئی ہے۔ملزم کا ایک بھائی فیصل آباد میں مقیم ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جس مقام پر پولیس اہلکار کو شہید کیا گیا کچھ فاصلے پر ہی ملزم کا بنگلہ ہے ۔مفرور ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا اس کی تلاش جاری ہے ۔مفرور ملزم خرم نثار کے کمرے سے نشے آور اشیاء بھی ملی ہیں۔برآمد کیے جانے والے اسلحہ کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔پولیس نے ملزم کی سفری دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں۔