بجلی کی قیمت میں ماہانہ اضافہ پر وزارت توانائی نے وضاحت پیش کر دی 

11:09 PM, 22 Nov, 2021

اسلام آباد:وزارت توانائی نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنی والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ فیول کی مد میں ہے،فیول پرائس کا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزارت توانائی  کی جانب سے جاری ٹویٹ میں ‏بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق میڈیا  پر چلنی والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی عوامی سماعت کرکے بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلیے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے۔

وزارت توانائی کی طرف سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نیپرا  کی سماعت کے بعد فیصلہ مثبت یا منفی ہو  سکتا ہے ، کیونکہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں  کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

مزیدخبریں