کورونا کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو وزیر اعظم نے بے وقوف قرار دیدیا

Netherlands imposes lockdown,Covid cases,COVID-19 cases

کورونا کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کا پہیہ جام رہا وہیں اب کورونا پابندیوں سے تنگ آکر مختلف ممالک کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ،عوام کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے اپنا معاشی خودکشی نہیں کرنا چاہتے ۔

ایسا ہی ایک احتجاج نیدر لینڈ میں بھی ریکارڈ کیا گیاجہاں حکومتی پابندیوں سے تنگ آکر عوام سڑکوں پر آگئی اور احتجاج شروع کر دیا ۔

کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والی عوام کو نیدر لینڈ کے وزیر اعظم نے بے وقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر اُس ملک میں کورونا پابندیاں ضروری ہیں جہاں ایک شرح سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو جائے اس لیے ایسے تمام افراد بے وقوف ہیں جو کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔

نیدر لینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے کہا کورونا کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے بے وقوف لوگ ہیں انہیں حالات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومتی پابندیوں کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو مزید کئی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔

دوسری جانب  نیدرلینڈ کے مختلف  شہروں میں  کورونا کی وبا کے خلاف لگائی گئی نئی پابندیوں  کے  خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے ۔