جدہ :سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے امریکی گلوکار جسٹن بیبر کو نئی مشکل میں ڈال دیا ،جمالی خاشقجی کی منگیتر نے امریکی گلوکار سے سعودی عرب میں اگلے ماہ ہونے والے کنسرٹ کو کینسل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے امریکی گلوکار جسٹن بیبر سے کہا کہ وہ آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونے والا اپنا کنسرٹ کینسل کر دیں ۔
Please, Justin Bieber, @justinbieber don’t perform for the regime that killed my fiance #justinbieber #saudiPawn https://t.co/dXM9XszvNG
— Hatice Cengiz / خديجة (@mercan_resifi) November 21, 2021
جمال کاشقجی کی منگیتر خدیجہ نے ایک خط میں جسٹن بیبر سے کہا کہ سعودی حکمران اُن کے ہونے والے شوہر کے قاتل ہیں ،اس لیے امریکی گلوکار کو سعودی عرب میں اپنا کنسرٹ کینسل کر دینا چاہیئے۔
واضح رہے جسٹن بیبر آئندہ ماہ 5 دسمبر کو جدہ میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم کریں گے ۔