ملک میں بڑی تیزی سے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے، جرمن وزیر صحت

ملک میں بڑی تیزی سے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے، جرمن وزیر صحت
کیپشن: ملک میں بڑی تیزی سے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے، جرمن وزیر صحت
سورس: فائل فوٹو

برلن: جرمن وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں بڑی تیزی سے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے اور امکان ہے کہ جس کسی نے بھی ویکسینیشن نہیں کروائی ہے اس موسم سرما کے اختتام تک وبا میں مبتلا ہو جائے گا اور ان میں کچھ لوگ موت کا شکار بھی ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اسی وجہ سے لوگوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ لوگ جتنی جلدی ہو سکے ویکسین کروائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں ایسی صورتحال ہوگی کہ لوگ ویکسین کروالیں، کورونا سے بچ جائیں یا مر جائیں اور جرمنی میں اب تک 68 فیصد آبادی نے مکمل ویکسینیشن کرائی ہے، جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔