ثاقب نثار کی آڈیو پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا ٹوئٹ سامنے آگیا 

06:28 PM, 22 Nov, 2021

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیوپر خاموشی توڑتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبا زگل نے کہا ہے کہ ‏اب جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئی ہیں جن میں سے الفاظ نکال کر یہ آ ڈیو تیار کی گئی۔


شہباز گل کا کہنا تھا اس کے بعد اس آڈیو کا حال بھی وہی ہونا ہے جو قطری خط اور بیان حلفی کا ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ  کوئی شک نہیں جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔

اس سے قبل ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ یہ آڈیو من گھڑت ہے ، آڈیو ابھی سنی ہے آواز میری نہیں ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو ہے جو مجھ سے منسوب کی گئی اس طرح کی حرکتوں سے عدلیہ کو دبایا نہیں جا سکتا۔

ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے کبھی بھی احتساب عدالت کے کسی جج کو نوازشریف کو سزا دینے سے متعلق حکم نہیں دیا۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ فوج یا آئی ایس آئی میں سے کسی نے کبھی اس حوالے سے ان پر دبائو نہیں ڈالا۔

مزیدخبریں