اسلام آباد:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیوپر خاموشی توڑتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبا زگل نے کہا ہے کہ اب جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئی ہیں جن میں سے الفاظ نکال کر یہ آ ڈیو تیار کی گئی۔
اب جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئی ہیں جن میں سے الفاظ نکال کر یہ آ ڈیو تیار کی گئی تو اس کے بعد اس آڈیو کا حال بھی وہی ہونا ہے جو قطری خط اور بیان حلفی کا ہو چکا۔ کوئی شک نہیں جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 22, 2021
شہباز گل کا کہنا تھا اس کے بعد اس آڈیو کا حال بھی وہی ہونا ہے جو قطری خط اور بیان حلفی کا ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔
اس سے قبل ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو من گھڑت ہے ، آڈیو ابھی سنی ہے آواز میری نہیں ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو ہے جو مجھ سے منسوب کی گئی اس طرح کی حرکتوں سے عدلیہ کو دبایا نہیں جا سکتا۔
ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے کبھی بھی احتساب عدالت کے کسی جج کو نوازشریف کو سزا دینے سے متعلق حکم نہیں دیا۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ فوج یا آئی ایس آئی میں سے کسی نے کبھی اس حوالے سے ان پر دبائو نہیں ڈالا۔