پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ 

06:06 PM, 22 Nov, 2021

راولپنڈی :پاک ایران بارڈرپنجگورکےعلاقےمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی جلیل خان شہید ہوگئے ,دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کو نشانہ بنا یا ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک ایران بارڈرپنجگورکےعلاقےمیں دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ ٹیم کونشانہ بنایاجس میں سپاہی جلیل خان بہادی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے  شہید ہو گئے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزملک دشمن عناصرکوشکست دینےکیلئےپرعزم ہیں ،کسی صورت بھی بلوچستان میں امن استحکام اورترقی کاسفرمتاثرنہیں ہونے دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں