لاہور میں بڑھتی سموگ کے پیش نظر تمام نجی و سرکاری سکولز میں ہفتہ وار 3چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد پنجاب کے تمام سکولز میں ہفتہ اتوار اور پیر کو چھٹی ہوا کر یگی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سموگ پر قابوپانے کیلئے اہم اقدامات اُٹھاتے ہوئے ہفتہ وار سکولز میں تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا ،جس کے مطابق لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین روز کیلئے بند کیا جائے گا ،نوٹیفیکشن کے مطابق سکول میں چھٹیوں کا طلاق 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہو گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ سکولز کیساتھ ساتھ پرائیویٹ دفاتر کو بھی تین دن بند رکھا جائیگا ،نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کر سکے گا ،ہفتہ اور اتوار کے بعد پیر کو بھی نجی کمپنیوں کے دفاتر بند رہیں گے ،جس کے بعد ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے،پنجاب حکومت سموگ کو پہلے ہی آفت قرار دے چکی ہے،اسی لیےفصلوں کی باقیات او رفیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی عائد کرچکے ہیں ،کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی ہے،اگر حکومتی احکامات کے باوجود کوڑا کرکٹ کو آگ لگائی جاتی ہے تو اس پر فوری ایکشن لیا جائیگا ۔