سابق برطانوی کلب ڈانسر کے اسلام قبول کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

03:07 PM, 22 Nov, 2021

لندن: برطانیہ کی سابق ڈانسر پریسفون رضوی نے اسلام قبول کرنے کی وجوہات بتادیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام نے اس کی زندگی ہی تبدیل کردی ہے کیونکہ اسلام نے ان کو کپڑے ہی نہیں ذہنی سکون بھی دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام قبول کرنے والی سابق برطانوی کلب ڈانسر پریسفون رضوی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ اسلام سے قبل والی زندگی سے بیزار تھیں وہ کم عمری سے ہی ایک لاپرواہ لڑکی تھیں ان کے دن ہی نہیں راتیں بھی نائٹ کلبوں میں بسر ہوتی تھیں ۔

انگلینڈ کے  ہڈرز فیلڈ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی پریسفون نے بتایا کہ وہ ابتدائی عمر سے ہی نامناسب کپڑوں کے ساتھ ڈانس، شراب نوشی اور پارٹیوں کو پسند کرتی تھی   تاہم جلد ہی اس زندگی  سے انہیں کوفت محسوس ہونے لگی۔  اگر وہ مسلمان نہ ہوتیں تو اس طرح کبھی ذہنی، جسمانی صحت کے مسائل پر قابو نہیں  پا سکتی تھی ۔

پریسفون کا کہنا تھا کہ اس بیزار زندگی سے تنگ آکر انہوں نے مسجد میں جاکر اسلام قبول کرلیا ۔بعد ازاں یونیورسٹی جانے سے ایک سال قبل اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر روزے سے زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کی طرف مزید راغب ہوگئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے کپڑے ہی نہیں اپنی شناخت بھی تبدیل کردی ہے ، سوشل میڈیا سے اپنی تمام غیر مناسب تصاویر ڈیلیٹ کردیں اوراب میں حجاب پہنتی ہوں ، جس کے باعث انھیں مرد بھی تنگ نہیں کرتے  اور انہیں اسلام سے متعلق اپنے نظریات بتانے میں کوئی گھبراہٹ یا شرمندگی نہیں۔پریسفون نے اعتراف کیا کہ اسلام نےان کی زندگی بچائی ہے اور اب وہ  تاریک لمحات سے بہتر طور پر نمٹ سکتی ہے ۔

مزیدخبریں