میرے بھاگنے کے دن ختم ہوئے، شعیب اختر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

02:03 PM, 22 Nov, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے گھٹنے مکمل طور پر تبدیل کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد وہ بھاگنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ 
شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میرے بھاگنے کے دن ختم ہو گئے کیونکہ میں بہت جلد گھنٹوں کی تبدیلی کیلئے آسٹریلوی شہر میلبورن جا رہا ہوں۔ 

شعیب اختر کی جانب سے یہ پیغام سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے صحت یابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ شعیب اختر بچپن سے ہی گھٹنوں کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم اس عارضے کے باوجود وہ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر بنے۔

مزیدخبریں