آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین کی گندی حرکتوں پر ان کی اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیا

09:35 AM, 22 Nov, 2021

سڈنی : آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین کی بیوی نے شوہر کی گندی حرکتوں پر خاموشی توڑ دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے صورتحال پر افسوس ہے کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا ہمیں دوسرا موقع دینا چاہئے ۔ 

 آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین کی طرف سے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد اہلیہ بانی کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

ٹم پین کی اہلیہ بانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ۔ ان کو جس وجہ سے مستعفیٰ ہونا پڑا ہے وہ سال 2017 کا معاملہ ہے ۔ جس کے بارے میں انہوں نے مجھے سب کچھ بتادیا تھا ۔ 

بانی نے کہا کہ کوئی بھی بالکل صحیح نہیں ہوتا۔ آپ کو لوگوں کو دوسرا موقع دینا ہوگا۔  ٹم پین نے آکر مجھے ساری باتیں بتائیں اور اسے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس کی سچائی نے میرے دل میں اس کا احترام بڑھا دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو کچھ نہیں ہونا تھا لیکن اس نے میرے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا تھا ۔ 

آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ  ایمانداری سے کہوں تواس حادثے نے میرا دل توڑ دیا ۔ یہ مایوس کن ہے کہ ٹم پین کو کپتان کا عہدہ چھوڑنا پڑا اور مجھے اس پر افسوس ہے ۔ 

بانی نے کہا کہ جب اس معاملے کا علم ہوا تو ہم دونوں میں بہت لڑائی ہوئی تھی لیکن پھر میں نے انہیں معاف کردیا ہم نے مل کر بیٹھ کر بات کی اور پھر ہم نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا لیکن اب یہ سب کچھ دنیا کے سامنے آگیا ہے، جو پریشان کرنے والا ہے۔ 

 واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے ایک خاتون ساتھی کو اپنی فحش تصاویر اور بھدے  پیغامات بھیجنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کپتانی چھوڑ دی تھی ۔ ٹم پین کو اس معاملے میں کرکٹ آسٹریلیا نے تحقیقات میں کلین چٹ بھی دے دی تھی ۔

 آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین اور بانی نے اپریل 2016 میں لومیرج کی تھی ۔ بانی پیشے سے نرس تھیں اور دونوں شادی کے بعد بہت خوش تھے ۔ دونوں ایک بیٹی اور بیٹے کے والدین بھی ہیں ۔ ٹم پین نے یہ گندی حرکت شادی کے ایک سال بعد کی تھی ۔ اس کے باوجود بانی نے انہیں معاف کردیا تھا ۔ بانی کو لگتا ہے کہ دوبارہ معاملہ کھلنے سے ٹم پین کے ساتھ بہت نا انصافی ہوئی ہے۔  

          

مزیدخبریں