لاہور: مریم نواز نے اپنی دادی شمیم اختر کے انتقال پر والد نواز شریف کو پاکستان واپس نہ آنے کا مشورہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کے سر سے ماں کی دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ان کی دادی کے انتقال کی خبر فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے دو گھٹنے تاخیر سے ان کو ملی جس کے فورا بعد وہ لاہور کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔
میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔ pic.twitter.com/F4PmoB2T70
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2020
مریم نواز نے کہا کہ میرے والد اور اہل خانہ مسلسل رابطے کی کوشش کرتے رہے لیکن مجھ سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ کسی حکومتی شخصیت میں بھی اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔
میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔ pic.twitter.com/F4PmoB2T70
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2020
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بتایا کہ انہوں نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ وطن بالکل واپس نہ آئیں کیونکہ یہاں ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں ہے۔